آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ18؍شعبان المعظم 1440ھ24؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کااغوااندرونی معاملہ، کسی کومداخلت کی ضرورت نہیں،رمیش کمار

کراچی / اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جنگ) کمسن ہندو بچیوں کےاغواءاورمذہب تبدیلی کے بڑھتےواقعات پر پاکستان ہندوکونسل کےپیٹرن انچیف ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نےقومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرے کا اعلان کیا ہے اور سندھ کی دولڑکیوں کے بارےمیں بروقت ایکشن لینےپروزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیاہے۔رمیش کمارنےکہاکہ ہندو لڑ کیو ں کا اغواپاکستان کااندرونی معاملہ ہے،کسی پڑوسی ملک کو پا کستا ن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہندو کونسل کے انتظامی کمیٹی کے اجلاس اور جاری ایک بیان میں کیا۔ پاکستان ہندوکونسل کی انتظامی کمیٹی کےاجلاس میں کونسل نے ڈاکٹررمیش کمار وانکوانی سے استدعاکی کہ وہ پارلیمان، میڈیا ، سول سوسائٹی سمیت ہرفورم پراس ظلم و زیادتی کےخلاف آوازبلندکریں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں