آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری بچیوں کو مذہب کی تبدیلی کیلئے زبردستی اغوا کیا جارہا ہے،کھیئل داس

کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ (ن ) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ ہماری بچیوں کو مذہب کی تبدیلی کیلئے زبردستی اغوا کیا جارہا ہے، وزیر اعظم صاحب محض نوٹس لینے سے کچھ نہیں ہوگا، وزیر اعظم قومی اسمبلی میں آکر اس مسئلہ پر قانون سازی کرائیں، وزیر اعلی سندھ کی اس مسئلہ پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کوئی ایکشن کیوں نہیں لے رہے؟ ووٹ لینے جاسکتے ہیں ہندو برادری کے متاثرین کے پاس جانے سے کون روک رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہندو برادری کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں