• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثر لوگ بہت گرم چائے پینا پسند کرتے ہیںجبکہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیز گرم چائے صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے ماہرین کی جانب سے انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ایک تحقیق کے مطابق 60ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم چائے پینے والوں میں غذائی یا گلے کے کینسر ہونے کے 90فیصد امکانات ہوتے ہیں۔


دوسری جانب امریکن کینسر سوسائٹی کے مصنف فرہاد اسلامی کا اس بارے میں کہنا ہے کے زیادہ تر لوگ گرما گرم چائے، کافی یا دیگر مشروبات پینا پسند کرتے ہیں لیکن وہ اس بات سے لا علم ہیں کہ بہت زیادہ گرم چائے یو کافی گلے کے کینسر میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

پچھلے دنوں ہونے والی ایک اور تحقیق کےمطابق 75ڈگری سیلسیس پر چائے پینے والوں میں گلے کے کینسر کےخدشات دوگنےبڑھ جاتے ہیں۔

اسی حوالے سے ماہرین صحت نے چائے کے شوقین افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیز گرم چائے کے بجائے نیم گرم چائے کو پینا اپنی عادت بنائیں کیونکہ 5 یا 10 منٹ رُک کر چائے پینا کینسر کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔

جو لوگ مذکورہ درجہ حرارت سے کم چائے پیتے ہیں اُنہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

تازہ ترین