• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں کلاسک کار شوکا انعقاد کیا گیا۔

اس منفرد کار شو میں شرکاء نے مختلف ماڈلز کی 100سے زائدکلاسک گاڑیوں کیساتھ شرکت کی.

2روز تک جاری رہنے والے تھائی لینڈکے سب سے بڑے اس کلاسک کار شومیں شرکت کیلئے سینکڑوں افراد پہنچے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔اس موقع پر ایک خصوصی کار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء مجوزہ روٹ پر کلاسک گاڑیاں چلاتے نظر آئے۔

مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس کار شو میں چند گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جس میں کئی لوگوں نے اپنی من پسند گاڑیوں کی بولی لگائی جبکہ کچھ افراد ہی چمکتی دمکتی گاڑیاں اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی مقاصد کیلئے وقف کی گئی تھی۔

تازہ ترین