• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد منیر مبینہ خودکشی، چیئرمین نیب کا انکوائری خود کرنے کا فیصلہ

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نےبریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی خود انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے اسد منیر کی مبینہ خودکشی اور کیسز سے متعلق تمام ریکارڈ نیب راولپنڈی سے فوری طور پر طلب کرلیا ہے۔

سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر اسد منیر نے 15 مارچ کو مبینہ طور پر خود کشی کی تھی،ان کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں فلیٹ کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔

خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں سے کافی پریشان تھے۔

تازہ ترین