• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی جسینڈاآرڈرن کی خوب تعریف کی اور کہا کہ آپ کے نیک طرز عمل اور قائدانہ جرات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نیوزی لینڈ کے عوام نے غیرمعمولی انسانی عظمت کا مظاہرہ کیا اور عدم برداشت کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا۔

شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے کہا کہ آپ کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے دنیا کو عدم برداشت کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی لکھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دنیا پر عیاں کیا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سےکوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کی اذان نشر کرکےجسینڈا آرڈرن نے اجنبیوں سے نفرت کا رویہ مسترد کردیا اور عدم برداشت کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا۔

شہباز شریف کاکہنا تھا کہ کاش دنیا کے دیگر رہنما بھی آپ کے طرزِ عمل سےسبق سیکھیں،جرات مندانہ، مثالی اور بہادرانہ قیادت پر وہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین