• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو لڑکیوں کا معاملہ: نکاح خواں سمیت متعدد گرفتار

گھوٹکی سے ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی سکھر رینج کا کہنا ہے کہ لڑکے لڑکیوں کےمحلےدارہیں، ان کےخاندانوں کا بھی آپس میں ملناجلنا ہے، پلاننگ کےتحت لڑکیاں اور لڑکے رحیم یارخان چلےگئے۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ نکاح خواں سمیت کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اس حوالے سے پنجاب پولیس سے رابطے میں ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا بیان عدالت میں ریکارڈ ہونے کے بعد مسئلہ حل ہو جائےگا۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکیوں کے بھائی کا الزام ہے کہ اُنہیں زبردستی مسلمان کیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں حبس بےجا کی درخواست دائر کردی ہے۔

علاوہ ازیں ہندو بہنوں کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین