• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی ملکی معیشت پر دوسری سہ ماہی رپورٹ


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017 سے معاشی استحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے اثرات معیشت پر مرتب ہونے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شرح سود میں اضافہ، شرح تبادلہ میں ایڈجسٹمنٹ، ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریگولیٹری اقدامات نے معاشی سرگرمیوں کو کم کیا ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق معاشی تنگی کے اثرات بڑے پیمانے پر صنعتی تنزلی کا سبب بن رہے ہیں، درآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی سے نجی قرض گری کم رہی۔

رپورٹ کے مطابق خریف کی فصل کی پیداواری قلت نے معاشی سست روی کو بڑھا وا دیا،لاگت اور طلب کادباؤ، مہنگائی میں اضافے کا سبب رہا۔

رپورٹ میں مرکزی بینک نے مالی سال میں معاشی نمو اعشاریہ 5 فیصد کم کرکے ساڑھے 3 سے 4 فیصد رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی شرح ساڑھے 6 سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کے اندازے لگائے گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں جاری اخراجات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ محاصل میں 2اعشاریہ4فیصد کمی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین