آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےیورپین یونین کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ امور اورسکیورٹی پالیسی فیڈریکا موگیرینی نے ملاقات کی ہے۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر نمائندہ خصوصی یورپین یونین کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں اور کردار قابل ستائش ہے۔