• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے نئےمشن چیف آج پاکستان پہنچیں گے

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنسٹو ریمریز آج رات پاکستان پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشن چیف منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے متوقع مالی پیکیج پر بھی بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف اقتصادی ٹیم سے بھی ملیں گے، آئی ایم ایف کو پاکستان کی اقتصادی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، امید ہے آئی ایم ایف کو شرائط میں نرمی پر آمادہ کر لیں گے۔

تازہ ترین