• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، پاورپلانٹ کی 3 چمنیوں کو زمین بوس کردیا گیا


امریکی ریاست میساچوسٹس میں کئی فٹ بلند3 چمنیوں کو دھماکے سے زمین بوس کردیاگیا۔

سومر سیٹ کاؤنٹی میں واقع کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی کئی فٹ بلند ان تینوں چمنیوں کو گرانے کیلئے کئی کلو دھماکہ خیز مواد کا سہار الیا گیا جسے چمنیوں کے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔

چمنیوں کو زمین بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی کچھ دور موجود تھی۔

واضح رہے کہ 1963میں تعمیر ہونے والے اس پاور پلانٹ کو 2سال قبل بند کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین