• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پی ٹی آئی مختلف جماعتوں کے لوگوں کا مسافر خانہ بن گئی‘

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مختلف جماعتوں سے آئے لوگوں کا مسافر خانہ بن گئی۔

ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قوم کا خیال تھاکہ پی ٹی آئی معیشت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کیلئے ہوم ورک کرکےآئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی سے عوام کے ساتھ حکمرانوں کو لانے والے بھی مایوس ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی معاشی، تعلیمی اور صنعتی نظام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم ملک کی بہتری کیلئےووٹ دیتی ہے، مگر حالات پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو جاتے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 8 ماہ گزرنے کے بعد حکومت نے معیشت کو اور زیادہ خراب کردیا، ان کی کارکردگی سے عوام سمیت مقتدر حلقوں کو بھی مایوس کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مختلف جماعتوں سے آنے والوں کا مسافر خانہ بن گئی ہے، موجودہ حکومت میں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ،ایم کیو ایم اور پرویز مشرف کےلوگ شامل ہیں۔

تازہ ترین