• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے شہر گوئلن میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے اوربارش کے ساتھ تیز ہواؤں کے طوفان نے جہاں نظام زندگی درہم برہم کردیا وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ پروازیں بھی معطل کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

134میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں سے جہاں سڑکوں پر گاڑیاں اور بسیں اْلٹ گئیں وہیں عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

تازہ ترین