• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فرانس کی مسلم کونسل کا فیس بک اور یوٹیوب پر مقدمہ

فرانس کی مسلم کونسل نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی وڈیو براہ راست نشر ہونے پر فیس بک اور یوٹیوب کے خلاف مقدمہ کردیا۔

فرینچ کونسل آف مسلم فیتھ کا کہنا ہے کہ پُرتشدد اور انسانی اقدار کے منافی وڈیو فیس بک اور یوٹیوب پر براہ راست نشر ہوئی۔

مسلم کونسل کے مطابق انسانی اقدار کی خلاف ورزی پر فرانس میں موجود فیس بک اور یوٹیوب کمپنیوں پر مقدمہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں ایسی شکایات پر 3 سال قید اور 75 ہزار یورو کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

15 مارچ کو کرائسٹ چرچ مساجد پر دہشت گرد حملے کی وڈیو حملہ آورنے براہ راست فیس بک پر جاری کی تھی۔

فیس بک کا موقف ہے کہ وڈیو فوراً ہٹا دی گئی تھی جبکہ وڈیو فیس بک پر 17 منٹ تک براہ راست دیکھی گئی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین