ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران معمولی سی غلطی بھی بڑے مذاق کا سبب بن سکتی ہے۔
اْردن کے ایک ٹی وی چینل پر بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب براہ راست نشریات کے دوران پروگرام میں شریک مہمان سو گیا۔
خاتون میزبان سوال پوچھتی ہی رہ گئی لیکن سوڈان سے تعلق رکھنے والے مہمان کی آنکھیں نہ کھلیں۔
بے چاری میزبان خاتون کو صورتحال سنبھالنے کیلئے بریک لینی پڑ گئی، یہ ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔