• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، کل ان کے کیس کی سماعت ہے، دعا ہے اللہ بہتر کرے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف لاہور میں خصوصی بچوں کی پینٹنگزکی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نےکہا کہ وہ خود بھی پینٹنگز خریدیں گے اور فنڈز اکٹھے کرنے میں اسکول کی مدد کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی پینٹنگز کی نمائش سے سبق ملتا ہے کہ ہمیں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے، حالات خواہ جتنے بھی مشکل کیوں نہ ہوں، محنت اور کوشش نہیں چھوڑنی چاہئے۔

انہوں نے نواز شریف کی صحت کےحوالے سے بتایا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں۔

تازہ ترین