• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پرواز جرمنی کے بجائے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئی

برطانوی ایئر لائن کی لندن سے جرمنی کے شہر ڈوسلڈورف جانے والی پرواز منزل سے 524میل دور اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ پہنچ گئی۔

برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ ایسا غلط پیپر ورک کی وجہ سے ہوا کیونکہ جرمن کمپنی جس نے طیارہ چارٹرڈ کیا تھا، اُس نے ایئرٹریفک کنٹرولرز کو غلط روٹ دے دیا تھا۔

برٹش ایئرویز کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جرمن کمپنی ڈبلیو ڈی ایل ایوی ایشن برٹش ایئرویز کے لیے اس پرواز کوآپریٹ کررہی تھی، کمپنی کے ساتھ مل کر یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ غیردرست فلائٹ پلان کیسے فائل ہوا؟

لندن سٹی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والی پرواز بی اے 3271بظاہر کسی خطرے میں نہیں تھی ،غیردرست پیپر ورک کی وجہ سے پائلٹ سمیت کریو اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز سب کو یقین تھا کہ طیارے کی منزل ایڈنبرگ ہے۔

تازہ ترین