• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔

نیب نے سپریم کورٹ میں موقف اپنایا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی درخواست میں جان لیوا بیماری کا کوئی مواد نہیں، انہیں کوئی ایسا عارضہ نہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہو، وہ زندگی کو لاحق خطرے کو کیس بنا کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔

نیب کے مطابق نواز شریف کا ضمانت کا مقدمہ ہارڈ شپ کیس میں نہیں آتا، نواز شریف کے ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ غیر مصدقہ اور خود ساختہ لگتی ہے، نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دی جا رہی ہے۔

اپنے موقف میں نیب نے مزید کہا کہ ضمانت ملی تو نواز شریف عدالتی حدود سے باہر چلے جائیں گے، ہائیکورٹ نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ضمانت کی درخواست مسترد کی۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت تشویش ناک ہے، اللہ انہیں صحت دے جبکہ مریم نواز نے بھی قوم سے نواز شریف کی رہائی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین