• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار، بلدیہ ٹائون اور سرجانی میں 3 افراد نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سولجر بازارالبیلا چوک پانی کے پلانٹ والی گلی میں واقع مکان سے 30سالہ فیصل عباس کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ متوفی کافی دنوں سے بیروزوز گار تھا جس سے تنگ آکراس نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی،تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی درست وجہ معلوم ہوگی، بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ محمد ی مسجد کے قریب سے 20 سالہ عبدالغفارکی لاش ملی،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے،سرجانی ٹاون سیکٹر 7Cعبداللہ موڑ کے قریب واقع گھر سے 23سالہ ذیشان ولد مرسلین کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔
تازہ ترین