• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت صوبے میں انسداد پولیو مہم شروع،61 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 61 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جس کے لئے 50ہزار پولیو ورکرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،جس میں کراچی کیلئے 12ہزار کمیونٹی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں، کراچی میں پولیو ورکرز کی حفاظت پر 5ہزار پولیو اہلکار بھی مامور کیے گئے ہیں ، پولیو مہم یکم اپریل تک جاری رہے گی
تازہ ترین