کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے میری پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں تھی اور دو سال بعد الحمد اللہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان ہوں۔ پیر کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یادگار استقبال ہوا ہے۔انہوں نے طلبہ اور طالبات کو تلقین کی کہ ساری زندگی اساتذہ کی عزت کریں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا آسان اور تقریر کرنا مشکل کام ہے۔