• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 مارچ تک سیلز ٹیکس ریفنڈ کے کلیم داخل کرنیوالوں کو پہلے ادائیگی ہوگی

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ بانڈ 30 جون تک جاری کرے گا یہ بانڈ ان ایکسپورٹرز اور بزنس مینوں کو جاری ہوں گے جنہوں نے گزشتہ رات 25 مارچ 2019 تک بانڈ کے ذریعے ریفنڈ کی ادائیگی کے خواہشمند اور کلیم دہندگان اپنی خواہش ایف بی آر کے ای پورٹل(E-Portal) e-fbr.gov.pk پر فراہم کی ہے۔ 25 مارچ 2019 تک سیلز ٹیکس ریفنڈ بانڈ کی خواہش ظاہر کرنے والوں کو پہلے مرحلے میں سیلز ٹیکس ریفنڈ بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے سیلز ٹیکس ایکٹ1990 میں سیکشن 67۔اے شامل کر لی گئی ہے۔

تازہ ترین