• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ارکان تقرری،وزیر خارجہ سےذمہ داری وزیر دفاع کو ملنے کا امکان

اسلام آباد(فاروق اقدس /نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے عمل میں جو ذمہ داری وزیرخارجہ کو تفویض کی تھی امکان ہے کہ اُس میں تبدیلی کرکے یہ ذمہ داری اب وزیردفاع پرویز خٹک کو د ی جائے گی ۔ اس امکانی فیصلے کی تبدیلی کی وجہ وزیر شاہ محمود قریشی کی مصروفیات بتائی جاتی ہیں جن کی وزارت نے اس سلسلے میں کام بھی شروع کردیا تھا تاہم وفاقی دارلحکومت میں ایک مصدقہ ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اپوزیشن کے متوقع ردّعمل کے پیش نظرکیا گیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پارلیمانی قائدین کو نیشنل ایکشن پلان پربریفنگ میں شرکت کیلئے 28 مارچ کی دعوت دی گئی ہے ،تاہم شہباز شریف اور دیگر راہنماؤں نے بریفنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا، شہباز شریف نے وزیر خارجہ کو خط تحریر کیا تھا کہ اگر حکومت نیشنل ایکشن پروگرام پر مشاورت کرنے میں سنجیدہ ہے تو پوری پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ خورشید شاہ نے اس حوالے سے یہ استفسار بھی کیا تھا کہ کیا وزیر خارجہ ڈی فیکٹو وزیراعظم بن گئے ہیں؟ اب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن تقرری کے عمل میں بھی وزارت خارجہ کو بھی شامل کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے ایک بار پھر بعض تحفظات کا اظہار کیا گیاہے۔

تازہ ترین