• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا عمران کو پیغام خوش آئند، دونوں رہنما مذاکرات کریں، چین

بیجنگ(خبر ایجنسی)چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد اورجذبہ خیرسگالی کے پیغام جیسے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کے مابین باہمی خیر سگالی کے جذبے کو سراہتا ہے، صور تحا ل کو معمول پر لانےکےلئے دونوں ممالک کی حمایت کرتے ہیں ، امید ہے پاکستان اور بھارت دوستا نہ تعلقا ت و تعاون قائم اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرینگے،چین تعمیری کردار کا خواہشمند ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں بھارتی وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو یوم پاکستان کے پیغام کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان باہمی جذبہ خیر سگالی خوش آئند اقدام ہے ۔چین دونوں ممالک کے مابین صورتحال کو معمول پر لانے کےلئے دونوں اطراف کی حمایت کرتا ہے تا کہ اختلافات کم ہوں اور مذاکرات کے ذریعے تعلقات بہتر ہوں ۔چین اس سلسلے میں تعمیری کردارادا کرنے کا خواہشمند ہے ۔

تازہ ترین