• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کیلئے روضہ رسولﷺ کی زیارت کے اوقات تبدیل

مدینہ منورہ(شاہد نعیم) مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے خواتین کیلئے روضہ رسولﷺ کی زیارت کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے نظام الاوقات کے مطابق خواتین 2بار زیارت کرسکیں گی۔ صبح سورج طلوع ہونے سے لیکر ظہر کی نماز سے ایک گھنٹے قبل تک خواتین زیارت کرسکیں گی پھر عشاءکی نماز کے بعد سے لیکر نماز فجر کے ایک گھنٹے قبل تک زیارت کیلئے حاضر ہوسکیں گی۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ نئے نظام الاوقات پر عملدرآمد 24مارچ سے کردیا گیاہے۔ یہ نظام الاوقات تجرباتی ہے اور 5دن تک نافذ رہیگا۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اسے مستقل کردیا جائیگا۔
تازہ ترین