• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریب کو انجینئر بنانا چاہتی تھی،وہ ہمیں نیوزی لینڈ لے جانا چاہتا تھا،والدہ

کراچی(اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر)سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید چارٹرڈ اکائونٹینٹ 27سالہ سید اریب احمد کی والدہ اپنے بیٹے کو انجینئر بنانا چاہتی تھیں، جبکہ بیٹا اپنے والدین کو نیوزی لینڈ لے جاناچاہتا تھا۔ یہ انکشاف غم سے نڈھال اریب احمد کی والدہ نے ان کے گھر تعزیت کے لئے پہنچنے والے افراد سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے، وہ ماں باپ کا فرمانبردار اور اہل خانہ سے شدید محبت کرتا تھا۔علاوہ ازیں شہید اریب احمد کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کے والد سید ایاز احمد غم سے نڈھال تھے، تاہم وہ خاصے پرعزم نظرآئے، ان کا کہنا تھا کہ میرے شہید بیٹے نے دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا مستردکردیا۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہزاروں لوگوں کی جنازے میں شرکت اور ملکی اہم شخصیات کی میرے گھر آمد ، ٹیلی فون کالز اور اہل محلہ کی محبت سے مجھے نیاعزم وحوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہر ایک کی اولاد کو سلامت رکھے۔
تازہ ترین