• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، 3 ڈاکے،چوری کی چار وارداتیں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ ریس کورس کومحمدالیاس نے بتایا کہ 3 موٹرسائیکل سوار مجھ سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے-1322 چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو جنیداحمدنے بتایا کہ چورگلزارقائدمیں میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات ،اور 18ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔ تھا نہ صادق آبادکوعارف ظہیر خان نے بتایا کہ محمد شہزاد کوچاندنی چوک دفتر میں چائے پر بلایا، جو میرے نماز پر جانے کے دوران کوٹ لے اڑا، جس میں ایک لاکھ روپے تھے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ شہزادٹاؤن میں تین ڈاکوؤں نے امن گل سے گن پوائنٹ پرنقدی اورموبائل چھین لیااورمزاحمت کرنے پرملزموں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ دریں اثناءتھانہ کھنہ کے علاقے میں شہزاد اعوان کا موبائل چھین لیاگیاجبکہ تھانہ لوہی بھیرکے علاقےمیڈیا ٹائون سے فہد ایوب کے دو موبائل چوری ہوگئے۔تھانہ شالیمار کےعلاقے میرا بیری میں پیسوں کے لین دین پر محمد بشیر اور محمد ایاز نے اطہر عباس کو آگ لگادی پولیس نے دونوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین