• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، متعددمسمار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے سیکٹر جی 14 اور آئی الیون میں متعدد تجاوزات مسمار کر دیں ۔سیکٹر جی ہائوسنگ فائونڈیشن ا ور آئی 11 سی ڈی اے کے زیر انتظام ہے۔ آئی الیون میں کئی مکان مسمار کئے گئے۔آپریشن کے دوران غیر قانونی کمرے اور دیواریں بھی گرائی گئیں ۔ سی ڈی اے اور ضلعی ا نتظا میہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سیکٹر جی نائن ٹو میں بلاک 58 میں اپریشن کیا گیا جہاں سابقہ الاٹیوں نے غیر قانونی کمرے اور چا ردیو اریاں تعمیر کرلی تھیں ۔ انہیں مسمار کر دیا گیا۔ آئی الیون کی ٹمبر مارکیٹ کے پلاٹ نمبر دو کا قبضہ د لایا گیا ۔پلاٹ نمبر چار کا قبضہ دلایا گیا ۔ یہاں تعمیر دس سے پندرہ گھر مسمار کئے گئے۔
تازہ ترین