• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تا ڈائریکٹر افسران کے باہم تبادلوں کا امکان

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) آرڈی اے میں گریڈ سولہ تک چھوٹے ملازمین کے تبادلوں کے بعد ٹائون پلانرز جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر تک کے افسران شامل ہیں کے باہم تبادلوں کا بھی امکان ہے کیونکہ بعض افسران ایک ہی سیٹ پر اپنی نوکری پوری کر کے ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں تبادلے نہ ہونے کی وجہ سے افسران کی بالا دستی قائم ہے۔ من پسند پوسٹنگ کی وجہ سے حکومتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے گریڈ سولہ تک کے صرف تین ڈائریکٹوریٹ میں باہم تبادلوں پر بعض ملازمین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ،ادھر بعض ذرائع نے بتایا کہ حالیہ تبادلوں کے بعد آرڈی اے کی یونین بھی حرکت میں آگئی ہے،گزشتہ روز بض یونین عہدیدار بھی آپس میں صلاح مشورہ کرتے پائے گئے۔
تازہ ترین