• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہذیبوں کے تصادم کی کوشش نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ناکام بنا دی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اقوام متحدہ طرز کی مذہبی قائدین پر مشتمل انٹرنیشنل کونسل قائم کرینگے‘ مذہب کی بنیاد پر تشدد اور دہشت گردی دنیا کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے‘ اب طاقت اور مناظرے کا نہیں مکالمے کا وقت ہے۔ تہذیبوں کے تصادم کی کوشش کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ناکام بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مسلم کرسچین فیڈریشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز‘ انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل‘ مسلم کرسچین فیڈریشن انٹرنیشنل کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش‘ اقلیتی رہنما ہارون جے دیال و دیگر نے خطاب کیا۔ ایک اعلامیہ میں کہا گیا تمام ادیان کی عالمی کانفرنس کھٹمنڈو میں ہو گی جس کیلئے ڈاکٹر قبلہ ایاز رابطے کرینگے۔ مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نوبل انعام کی مستحق ہیں۔
تازہ ترین