• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت دوافرادقتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافرادکوقتل اور دو کو فائرنگ کر کے زخمی کردیاگیا۔ فائرنگ کے واقعات تھانہ نصیرآباد اورصدر بیرونی کے علاقوں میں پیش آئے۔ تھانہ نصیرآبادکے علاقہ برٹش ہومزمیں 45 سالہ شخص کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ اوتھانہ نصیرآبادندیم ظفرنے بتایاکہ برٹش ہومزمیں ایک فلیٹ سے سردارگلفام کی لاش ملی جسے سینے میں چھری سے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا۔ تھانہ مری کو توقیر سکنہ چوہڑہ سینوہ نے بتایا کہ سائل کو فون پر اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی19سالہ بہن کائنات بی بی زوجہ مبین بے ہوش ہو گئی ہے وہ موقع پر گیا تو معلوم ہوا کہ وہ مر چکی تھی مدعی کوقوی یقین ہے کہ اس کی بہن کو اسکے خاوند مبین نے گلا دبا کر قتل کیا ۔
تازہ ترین