• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزچینل کے سٹکروالی گاڑی سے 9 بوتل شراب برآمد،5 افراد گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ آراے بازار پو لیس نے ایک نیوزچینل کے سٹکروالی گاڑی سے 9 بوتلیں شراب برآمد کرکے5ملزموں کوگرفتارکرلیا۔ تھانہ آراے بازارمیں درج کی گئی ایف آئی آرکے مطابق اے ایس آئی چودھری ثاقب نے بتایاکہ 22نمبرچونگی میں موجودتھے کہ مہران کارنمبرایل اوکیو4843 جس پرکوہ نورچینل سٹیکرچسپاں تھے کو روک کرچیک کیا گیا جس میں 5افراد ابرار حسین ، محمد حسن عباس ، محمد شہزاد ، محمد ارسلان ، حسن علی سوار تھے سے شراب برآمد ہوئی ۔ایس ایچ او آر اے بازار ملک آصف اقبال کے مطابق ملزموں نے خود کو کوہ نور میڈیا چینل کا نمائندہ ظاہر کیا تھا ۔
تازہ ترین