• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ روڈپرجاں بحق ہونے والے شخص کے قتل کی ایف آئی آر درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بھائی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیاگیا ہے ،اڈیالہ روڈپرگزشتہ روزجاں بحق ہونے والے شخص کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ تھانہ صدربیرونی کو خلیق الزمان نے درخواست دی کہ24مارچ صبح ساڑھے سات بجے سائل گھرمیں موجودتھاکہ شوروواویلا ہواکہ بھائی قیصر زمان نے پھندا لگا لیا ہے ۔اسکی نعش چارپائی پر پڑی ہوئی تھی مدعی کو یقین ہے کہ اس کے بھائی نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ سعد زمان ، عاصمہ زمان ، گلناز بی بی ، اختر ولد عجب خان سکنائے جراہی نے باہم صلاح مشورہ ہو کر اسے جائیدادکے تنازع پرقتل کر دیا ہے ۔
تازہ ترین