• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعمال شدہ موبائل فون کے کاروبار سے منسلک ہزاروں خاندان معاشی بد حالی کا شکار ہو گئے ،ا یسوسی ایشن کا احتجاجی مارچ

راولپنڈ ی(اپنے رپورٹر سے)آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسو سی ایشن کی کال پرراولپنڈی میں موبائل مراکز بند کرکے تاجروں اور ورکرز نے صدر سے راولپنڈی پر یس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔جس کی قیادت ایسو سی ایشن کے رہنماء رضوان عرفان اور جنرل سیکرٹری منیرکر ر ہے تھے۔مظاہرین نے کہا کہ کا بینہ سے درآ مدی منظوری کے باوجود پی ٹی اے کی ٹائپ اپروول اور TACکی پا بندیوں سے حکومت کو اربوں روپے نقصان ہورہا ہےحکومتی اقدامات سے استعمال شدہ موبائل کاروبار سے منسلک ہزاروں خاندان معاشی بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں۔ حکو مت استعمال شدہ موبائل فونز کا طریقہ کاروضع کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر ر ہی ہے ۔ بعض حکو متی اداروں کی ملی بھگت سے چند کمپنیوں کی اجارہ داری قائم اور استعمال شد ہ فونز DIRBSسسٹم کی مد میں روکنا ایک بہا نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ موبائلز فون کی قانونی درآ مد حکومتی خزانہ میں 60ارب روپے کا اضافہ کر سکتی ہے۔
تازہ ترین