• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:غیر قانونی کھدائی کا نوٹس،ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

کوئٹہ (این این آئی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے کوئٹہ شہر میں غیر قانونی کھدائی کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے رپورٹ طلب کرلی۔ کھدائی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے شہر کے علاقوں پرنس روڈ، میکانگی روڈ، عثمان روڈ، خدائے دادروڈ پر بغیر این او سی کے کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردئیے ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو لکھے گئے مراسلے میں حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر متعلقہ علاقوں میں کھدائی کا کام جاری ہے ،کھدائی کا کام کر نے والے مزدور غیر ملکی ہیں جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکے دار کے پاس انجینئر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نا م سے اجازت نامہ موجود ہے لہذا اس بات کی تصدیق کی جائے کہ کیا میٹروپولیٹین کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے مذکورہ کام کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں جبکہ مراسلے میں کھدائی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی درج کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اور آئندہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی کھدائی نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین