• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ٗصادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ جب معاشرے میں سیاسی اتائی حکومتی سرپرستی میں دندناتے پھر رہے ہوں اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا ان کا مشغلہ بن جائے تو یہ حقیقت اور بھی واضح ہو جاتی ہے کہ نادیدہ قوتیں ملک کی حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سےلگا کر عوام سے دور رکھنے جیسے منفی طرزعمل پر عمل پیرا ہو چکی ہیں خود نمائی کا یہ پروان چڑھایا جانے والا سیاسی کلچر کسی طرح بھی ہماری سیاسی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ یہ عمل انتہائی غیر محسوس طریقے سے ہماری نظریاتی اساس کو دیمک کی طرح چاٹنے میں مصروف عمل ہو چکا ہے انہوںنے کہا کہ طلباء یونینز جمہوریت کی نرسریاں اور سیاست میں شائستگی کی تربیت گاہیں ہوا کرتی ہیں ان سیاسی تربیت گاہوں پر ایک تسلسل کے ساتھ پابندیوں نے ان عناصر کو قوم پر مسلط کئے جانے کو بنیاد فراہم کی جو سیاست سے بھی نابلدتھے قیام پاکستان کی تحریک میں طلباء یونینز کے کردار سے انکار ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ذاتی مفادات کی امارات تعمیر کرنے والے نہیں چاہتے کہ نئی نسل ان مقاصد کے حصول کی جدوجہد میں شامل حال رہ سکے جن کی وجہ سے ناصرف ہمیں آزادی ملی بلکہ ہمارا قومی تشخص بھی بحال ہوا اب تک کئے جانے والے لاحاصل تجربات کی روشنی میں اگر اب بھی ہم اپنی منزل کا تعین نہیں کرسکے تو جاری اس تباہ حالی کے ذمہ دار بھی ہم خود ہوں گے۔
تازہ ترین