• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت میں گوادراراضی اسکینڈل اورغیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنسز کی سماعت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی کے رو برو گوادر اراضی اسکینڈل اور سابق ڈی جی کیوڈی اے نوراحمدپرکانی کے خلاف غیرقانونی قانونی الاٹمنٹ سے متعلق دائرریفرنسزکی سماعت ہوئی ۔گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج کے روبرو گوادراراضی اسکینڈل میں گرفتار سابق تحصیلد ار واسسٹنٹ کمشنر آغا ظفر ،سابق تحصیلد ار محمد جان جمالدینی ودیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹرراشد زیب گولڑہ نے ریفرنس کی پیروی کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 2اپریل تک توسیع کے احکامات دیتے ہوئے ریفرنس کے تفتیشی آفیسر کو ریفرنس دائر کرنے کیلئے آخری موقع دیا اور سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گرفتارملزمان پر گوادر میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرکے فروخت کرنے کاالزام ہے ۔دوسری جانب گزشتہ روز سابق ڈائریکٹرجنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیوڈی اے )نوراحمد پرکانی کے خلاف زرغون وچلتن ہائوسنگ اسکیم میں بدعنوانی سے متعلق دائر ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی سماعت کے دوران 2گواہان کے بیانات قلم بندکرکے ان پرجرح مکمل کرلی گئی بعدازاں ریفرنس کی سماعت کو3اپریل تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔
تازہ ترین