کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینٹر عثمان خان کاکڑ ، صوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ،ضلعی ایگزیکٹوز رحمت اللہ صابر ، علی ترین ، منان نصرت ، رزاق بڑیچ، کبیر افغان ، جمشید دوتانی ، قیاس افغان اور ڈاکٹر حبیب اللہ ، ظہور افغان ،محمد رسول حاجی عمر قریش اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں وکارکنوں نے پارٹی شالدرہ علاقائی یونٹ کے ایگزیکٹو ممبر ناصر خان دوتانی ، حاجی منیر دوتانی ، نصیر دوتانی کے والد حاجی محمد ہاشم دوتانی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کی۔