• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ کا اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

رومانیہ کی وزیراعظم کی جانب سے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے اعلان کے بعد اردن کے بادشاہ نے احتجاجاً اپنا دورہ رومانیہ منسوخ کردیا۔

دار الحکومت عمان میں شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہ عبداللہ دوئم نے رومانیہ نہ جانے کا فیصلہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا ہے۔

یاد رہے کہ رومانیہ کی وزیراعظم ویوریکا دنچیلا نے اسرائیل میں سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رومانیہ کے صدر کلاوس لوہانس کا کہنا ہے کہ ایسے کسی اہم فیصلے کے لیے ملکی آئین سے رجوع کرنا اور صدر کی منظوری لینا ضروری ہے اس لئے وزیراعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

تازہ ترین