• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور: پسند کی شادی کا تنازع، 4 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع راجن پور میں پسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق واقعہ راجن پور کے نواحی علاقے بستی لاکھا کے قریب پیش آیا، جہاں ایک گروہ نے ایک مکان میں گھس کر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی مجاہد برمانی کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون فرزانہ بی بی نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، خاتون کے ورثاء نے ہی آج گھر پر حملہ کیا تھا۔

فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں مذکورہ جاں بحق خاتون کا ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے ۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

تازہ ترین