• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ’ٹائرن لینسٹر‘ گیم آف تھرونز کے مداحوں میں مقبول

کشمیر کے ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے روزی خان کی ہالی ووڈکے مشہور اداکار ’پیٹر ڈنکلج‘ سے غیر معمولی مشابہت نےانہیں گیم آف تھرونز کے پاکستانی مداحوں میں بے حد مقبول کردیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ روزی خان سیریز گیم آف تھرونز سے قطعی نا آشنا اور اس بات سے بے خبر تھےکہ وہ مشہور زمانہ سیریز کے اہم کردار ’ٹائرن لینسٹر‘ یعنی پیٹر ڈنکلج کے ہمشکل ہیں۔ اُنہیں اس بات کا اندازہ اُس وقت ہوا جب ان کے ریسٹورنٹ میں آنے والے افراد نے ان کے ساتھ سیلفیز بنانا شروع کیں اور انہیں اس کی وجہ بھی بتائی کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔


ریسٹورنٹ کے مالک ملک اسلم پرویز کا کہنا ہے کہ روزی خان بےحد محنتی لڑکا ہے اور عوام کے یہاں بڑی تعداد میں آنے کا سبب بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سارا ہجوم روزی کی وجہ سے آتاہے۔ لوگ روزی سے بے حدمحبت کرتے ہیں اورجب کبھی وہ بیمار پڑتا ہے یا چھٹی کرتا ہے تو لوگ پریشان ہوجاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں گیا؟


روزی کو روزانہ کئی راہگیر روک کر اس کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ روزی کا کہنا ہے کہ’میری بے شمار تصاویر لی جا چکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں ہر جگہ بہت مشہور ہوگیا ہوں اور مجھے یہ سب بالکل برا نہیں لگتا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں، یہ آپ کےساتھ فیس بک پر کون ہے؟ بالکل آپ جیسا دکھتا ہے۔‘ میں کہتا ہوں یہ میرا دوست میرا بھائی ہے اور اس میں کوئی مزاحقہ نہیں۔‘


روزی اور پیٹر کی بے شمار تصاویر سوشل میڈیا پربھی مقبولیت حاصل کرتی نظر آتی ہیں جن میں دونوں ہمشکل افراد کا موازنہ کیا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نا صرف دونوں افراد شکلاًمشابہت رکھتے ہیں بلکہ روزی خان کی قامد بھی عین ڈنکلج کی سی ہے یعنی 4فٹ5انچ ہے۔

مانسہرا کے اس رہائشی نے ڈنکلج سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے اور کہا ہےکہ ’ڈنکلج مجھے بہت پسند ہے، وہ میرا دوست اور میرا بھائی ہے،میری قدوقامت کابھی ہے،میں اسے بہت چاہتا ہوں۔‘

تازہ ترین