• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فٹ بال میں تو پاکستان کا مستقبل روشن نظر نہیں آرہا ہے،تاہم سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم حصہ لے گی۔ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدرشاہ زیب ٹرنک والا نے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منی فٹ بال انٹرنیشنل فیڈریشن کے ورلڈ کانفرنس میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ لیژر لیگز (پاکستان) انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن سے منسلک ہے۔ منی فٹ بال انٹرنیشنل فیڈریشن کے ورلڈ کانفرنس میں50 سے زائد ممالک کے100سے زیادہ نمائندوں نے حصہ لیا جس میں دوسرے انٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ کے روڈ میپ اور آئندہ 12ماہ میں ہونے والی سکس اے سائیڈ سرگرمیوں پرمندوبین کی تجاویز کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ کانفرنس کے ٹاپ ایجنڈے میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والے دوسرے سوکا ورلڈ کپ کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ گذشتہ سال انٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ جو پرتگال کے شہر لسبن میں منعقد کیا گیا تھا اس کا بھی بھرپورجائزہ لیا گیا۔ شاہ زیب ٹرنک والا کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال آئی ایس ایف کا قیام عمل میںلایا گیا تھا اس قلیل عرصہ میں ہم نے بہت کچھ حاصل کیا ۔ حالیہ دنوں میںدرجنوں ممالک آئی ایس ایف میں شامل ہو چکے ہیں کیونکہ اس کی تشکیل کا ابتدائی اعلان فروری 2018 میں کیا گیا تھا۔ میکسیکو جس نے کچھ عرصے قبل ہی انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی۔ پہلی مرتبہ برمنگھم میں کانفرنس کا حصہبنا۔ بلاشبہ لیژرلیگس پاکستان کا سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو نمائندگی دلانا انقلابی اقدام تھا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین