آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فٹبال سے کرتب بازی کرنا اور حیرت انگیز طور پر عالمی ریکارڈ توڑنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو تپتے صحرا میں کئی میل دور چلتے ہوئے فٹبال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فری اسٹائل فٹبالر John Farnworthنے گنیز ریکارڈ توڑنے کی ٹھانے اور افریقہ کے Saharaریگستان پہنچ گیا اور 40ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور تپتے صحرا پر چھ روز کے دوران 60میل تک چلتے ہوئے 2لاکھ50ہزار بار فٹبال کو اپنے پیروں پر اچھالنے کا شاندار مظاہرہ کیا اور نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

واضح رہے John Farnworthاس سے قبل بھی کئی فری اسٹائل فٹبال ٹرک ریکارڈ قائم کر چکا ہے جبکہ اس نئے کارنامے کو جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں باضابطہ طور پر درج کروایا جائیگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں