آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نوجوان فلم ساز رافع راشدی کاکہنا ہے کہ اپنی والدہ مہتاب اکبر راشدی کی طرح میڈیا میں نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

ابھرتے ہویے نوجوان فلم ساز رافع راشدی نے کہا ہے کہ میں نے دو سال قبل فیچر فلم’ تھوڑا سا جی لے ‘بنائی جو باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی لیکن اس فلم میں متعارف ہونے والے فن کار بلال عباس،رمشا خان نے شوہر کی دنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے ۔

رافع راشدی نے کہا ہے کہ مہتاب راشدی کے بیٹے کی حیثیت سے ساری زندگی پریشر میں رہااوران کی ذات سے مجھے شوبز میں کوئی فائدہ نہیں ہوا ،ورنہ میری پہلی فلم میں صف اول کے فنکار کام کرتے نظر آتے۔

رافع راشدی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اب میں دوسری فلم کی کہانی پر کام کررہا ہوں اوراس میں میگا اسٹار کاسٹ کے لیے رابطے کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فنکار نئے پروڈیوسر کے ساتھ تعاون نہیں کرتے،مختلف گروہوں میں فن کار تقسیم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے نئے آنے والوں کے لیے بہت مشکل پیش آتی ہے۔

رافع راشدی نے کہا کہ بالی ووڈ میں نندیتا داس کے فن سے متاثر ہوں ،انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ان کی میزبانی کا شرف بھی حاصل کر چکا ہوں، وہ بہت اچھی انسان ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں