آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران خاتون سمیت چاردہشت گردوں نےفائرنگ کی اور خود کو دھماکا خیزمواد سے اڑالیا۔

فائرنگ کےتبادلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے، سیکرٹری داخلہ بلوچستان حیدر شکوہ نے بتایا ہے کہ لورا لائی کے علاقے ناصر آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرایک مکان پر چھاپہ مارا گیا۔

اس دوران اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد مکان میں موجود 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

اے ایس پی لورالائی عطاء الرحمان ترین کے مطابق دھماکے سے مرنےوالوں میں ایک خاتون شامل ہے۔

دھماکے سے ساتھ واقع گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر چارافراد بھی زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے ایس پی لورالائی کے مطابق آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں