آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’امجد صابری قوالی انسٹی ٹیوٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کہ تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

امجد صابری قوالی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا وعدہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا لیکن اُن کا یہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوسکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل بلاول بھٹو نے امجد صابری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور ان کے فن کو سراہتے ہوئے صوفی قوالی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان کیا تھامگر جگہ کی غیر دستیابی کی وجہ سے اس منصوبے میں تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ۔

صوبائی محکمہ ثقافت نے اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے نزدیک عمارت میں انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پر غور کیا مگر بلڈنگ سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے صوفی قوالی انسٹی ٹیوٹ تاحال سست روی کا شکار ہے ۔

یاد رہے کہ معروف قوال امجد صابری کو 2016میں قاتلانہ حملے میں شہیدکر دیا گیا تھا۔  

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں