آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکار شان شاہدکو ہانیہ عامر اور گلوکارعاصم اظہر کے تعلق پر تنقید کرنامہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’پھپو‘ کہہ دیا۔

چند روز قبل ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر سے اپنے اور ہانیہ کے تعلقات پر پوچھے جانےوالے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ نے اُن کی زندگی میں مثبت چیزیں لائیں ہیں جبکہ وہ اس مرحلے پر اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتے۔


بعدازاں گلوکار عاصم اظہرکے انٹرویو کو نجی چینل نےٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے جواب میں اداکار شان شاہد نے فوراً نصیحت آموز تصویرشیئر کی جس میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے رشتے پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

اداکار شان کے اس ٹوئٹ کے بعد جب اُن سے کہا گیا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں تو اس پر شان نےکہا کہ عاصم اظہر کو چاہیےاپنے ذاتی معاملات پر بات چیت کرنے سے گریز کریں،جس کے بعد سے شان کو ٹوئٹر صارفین ’پھپو‘ کہہ کر پکار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’پھپو‘ سے صارفین کی مراد ’فساد پھیلانے والی پھپو‘ ہیں، کیونکہ ایسا ہی کچھ اداکار شان بھی کررہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں