آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ14؍ شعبان المعظم 1440 ھ20؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے اپنی معطل شدہ پروازیں بحال کر دیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بدھ 27 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں PK-650 ،PK-651 ،PK-652 اورPK-653 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

کراچی سے ملتان کی دو طرفہ پروازیں PK-580 اورPK-581 اور کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیںPK-536 اورPK-537 اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ خازیخان کے لئے بھی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کا رن وے ضروری مرمت کے لئے بند ہونے کی وجہ سے 28 مارچ کی شام کو پی آئی اے سیالکوٹ سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔

پی آئی اے فضائی حدود کی بندش کے باعث ان شہروں سے روانہ ہونے والے مسافروں کو دوسرے شہروں سے منسلک پروازوں سے آمدورفت کی سہولت فراہم کر رہی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں