• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فہیم زمان اور پولیس اہلکارکی تکرار،ویڈیو وائرل

سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان کی پولیس اہلکار سے تکرار اور تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس اہلکار کے شناختی کارڈ طلب کرنے اور نہ دکھانے پر گن تانے نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کو مشتعل کردیا۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کے شناختی کارڈ طلب کرنے پر فہیم زمان نے اسے گولی چلانے کا کہا۔

پولیس اہل کار نے کہا آپ کی حفاظت کے لیے ہیں، جس پر تکرار مزید بڑھ گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کہتے ہیں کہ ویڈیو ایڈٹ کرکے دکھائی گئی ہے،پہلے اہلکار نے گن تانی جس پر میں مشتعل ہوا اور ایسی بات کہہ دی جو وہ نہیں کہتے۔

وائرل ہونیوالی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شناختی کارڈ طلب کرنے پر سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم زمان کی کراچی کی ایک شاہراہ پر پولیس اہلکار سے تکرار اور تلخ کلامی ہوئی۔

فہیم زمان نے پولیس اہلکار سے کہا چلاؤ گولی، جس پر پولیس اہلکار نے جواب دیا سر گولی چلانے کی بات نہیں، ہم آپ کی حفاظت کے لیے ہیں۔

سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم زمان نے کہا کہ تم حفاظت کے لیے نہیں اپنے وجود کا احساس دلانے کے لیے کھڑے ہو، یہ ان کا شہر ہے تم ہوتے کون ہو، تم لوگ انھیں نہیں جانتے تو کس کو جانتے ہو، وہ اس شہر کے ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں۔

فہیم زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا پولیس اہلکار نے ڈرائیور کے بعد ان سے شناختی کارڈ مانگا۔

انہوں نے پولیس اہل کار کو جواب دیا کہ ان کے پاس پرس نہیں ہے۔

شناختی کارڈ نہ دکھانے پر پولیس اہلکار نے ان پر پر گن تان لی، جس کے بعد وہ مشتعل ہوئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین