• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری پکڑلی

وفاقی حکومت بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کرلی،اس حوالے صرف نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔

چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس ندیم بابر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بجلی قیمت یہ اضافہ یکمشت نہیں بلکہ مرحلہ وار ہوگا ،اس حوالے سے حکومت کو نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔

وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تازہ ترین